کورونا کا ذیلی وائرس تشویش کا باعث نہیں :جارج

   

ٹھانمتھیٹا: کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے اتوارکو کہا کہ ریاست میں پائے جانے والے کوویڈ 19 ذیلی قسم جی این1 تشویش کا باعث نہیں ہے۔ہندوستانی SARS-CoV-2 جینومکس کنسورشیم کی جاری معمول کی نگرانی کی سرگرمی کے ایک حصے کے طور پر نئے کیس کا پتہ چلا، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا۔نئے ویرینٹ کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جارج نے کہا کہ اس کا پتہ مہینوں پہلے ہندوستانی مسافروں میں پایا گیا تھا جن کی سنگاپور ایرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ معمول کے معائنہ کے مطابق یہ نتائج سامنے آئے ہیں لیکن یہ عوام کیلئے تشویش کا باعث نہیں ہے۔