کورونا کا عالمی قہر،7 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

   

بیجنگ ؍ جنیوا ؍ نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑسے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18,738,350 افراد متاثرہوئے ہیں اور 706,342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،821,296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158,170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2,859,073 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 97,256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46,121 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں اور 904 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1923,837اور ہلاک شدگان کی تعداد40,699 ہوگئی ہے ۔ کورونا کے اس وقت ملک میں 59,5501 ایکٹو کیسزہیں۔ وہیں 1328336 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔روس کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اس وبا سے اب تک 864,948 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14,465 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے ۔ یہاں اب تک 529,877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,298افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وہیں میکسیکو میں 456,100 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 49,698 ہوگئی ہے ۔پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 447,624ہوگئی ہے اور 20,228 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی کووڈ 19 میں متاثر ہونے کے معاملے میں آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 364,723 افراد متاثرہوئے اور ہلاک شدگان کی تعداد 9,792 ہو گئی ہے ۔ کولمبیا میں اب تک 334,979 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11,315 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں ایران آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 317,883 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 17,802 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 307,258 ہوگئی ہے اور 46,295 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 305,767 ہے جبکہ 28,499 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک 282,824 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3,020 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 281,136 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، 6,014 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یورپی ملک اٹلی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے اور 248,803افراد متاثرہوئے ہیں اور 35,181ہلاک ہوچکے ہیں۔