ماسکو۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)روس کے فوجی ماہرین وزارت صحت اور وفاقی میڈیکل-حیاتیاتی ایجنسی (ایف ایم بی اے ) کے ساتھ مل کر کورونا وائرس وبا کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔روسی فوج کے تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے سربراہ میجر جنرل اگور کریلوو نے یہ اطلاع دی۔ کریلوو نے وزارت دفاع کے ایک اجلاس میں کہا‘‘روس کی وزارت صحت اور روسی ا ایف ایم بی اے کے ساتھ مل کر ہم کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں’’۔کریلوو نے کہا کہ ماسکو واقع ریسرچ اینڈ پروڈکشن کمپنی سنٹول کے ساتھ مشترکہ طور پر تیارریجنٹس کی ایک کٹ رجسٹرڈ کی گئی تھی۔