کورونا کورنٹائن میں رہنے والے افراد کی فون سگنلس سے شناخت

,

   

حیدرآباد۔یکم اپریل، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش ریاست میں کورونا وائرس وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے فی الحال گھر پر قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی سکونت کے مقام اور نقل و حرکت کا پتہ چلانے کے لئے موبائیل ٹاور سگنلس کا استعمال کررہی ہے۔ جدید سائنس پر مبنی اس طریقہ کار کو ایسے آلہ سے لیس کیا گیا ہے جو کسی مشتبہ فرد کے اپنے ٹھکانہ سے 100 میٹر قطر کے باہر فاصلہ کو عبور کرنے پر ضلعی حکام کو چوکس کرسکتا ہے۔ آندھرا پردیش میں پیر تک 29405 مشتبہ افراد کو دوسروں سے الگ تھلگ ان کے گھروں میں رکھا گیا تھا۔آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک بھر کی دوسری ریاستوں کی بہ نسبت بہت کم تھی لیکن دو روز قبل اسوقت اچانک اضافہ ہوا جب دہلی کے اجتماع سے واپس ایک شخص کی موت کے بعد دیگر افراد کے معائنے کئے گئے اور بعض خود مختلف عارضات کے سبب دواخانہ سے رجوع ہوئے تھے۔