کورونا کیخلاف عرب ممالک موقع کا فائدہ اٹھا لیں: عالمی ادارہ صحت

   

جنیوا ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک سے کہا ہے کہ ابھی اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر مضبوط اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد قدرے کم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مشرقی میڈیٹیرینینن خطے کے متعدی بیماریوں کے انسداد کے شعبے کے ڈائریکٹر یوان ہْوتِن نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 11ہزار ہے۔