کورونا کیخلاف لڑائی میں حکومت کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی

,

   

معیشت کے استحکام کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا کے اقدامات قابل ستائش : امیت شاہ

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی حکومت ملک میں کوروناوائرس وباء سے نمٹنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ معیشت کو بہتر بنانے ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ اس اقدام سے مودی کے ویژن کی مزید توثیق ہوئی ہے۔ امیت شاہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’کورونا کے خلاف لڑائی میں مودی حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک مضبوط اور مستحکم ہندوستان کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہیکہ عوام کو ہونے والی تکلیف کو کم سے کم کیا جائے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ زرعی نبارڈ کو 20,000 کروڑ روپئے اور چھوٹی صنعتوں کی ترقی کی بینک (ایس آئی ڈی بی آئی) کو 15000 کروڑ روپئے کی فراہمی کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے فیصلے سے چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ مدد ملے گی۔ اس سے ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کو تقویت ملے گی۔ امیت شاہ نے کہا کہ نیشنل ہاؤزنگ بینک (این ایچ بی) کو 10,000 کروڑ روپئے کی فراہمی سے بینکوں اور غیربینکنگ مالیاتی کمپنیوں کو نقدی کے چلن میں مزید اضافہ ہوگا۔