کورونا کیخلاف گیت ، مودی نے سراہا

   

جموں، 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں میں جانکاری پھیلانے کے تئیں جموں سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں کی طرف سے تیار کردہ اور گائے ہوئے گیت کو وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے سراہا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے گانے اور گانے والی بچیوں کی تعریفوں سے جہاں اس خاندان میں خوشی و شادمانی ہے وہیں جڑواں بہنیں بھی کافی حوصلہ مند اور خوش و خرم نظر آرہی ہیں۔یو ٹیوب پر اَپ لوڈ ہوئے ان بہنوں کے ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ہے : ’’سائبہ اور سائشہ جیسی بچیوں پر مجھے فخر ہے ، وہ کورونا وائرس کے خلاف جانکاری مہم چلارہی ہیں۔‘‘