کورونا کیخلاف 130 کروڑ ہندوستانی متحد لیکن کانگریس سیاست بازی میں ملوث : امیت شاہ

,

   

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ کوویڈ ۔ 19 کو شکست دینے کے لئے 130 کروڑ ہندوستانی متحد ہوگئے ہیں لیکن اس وباء کے درمیان کانگریس پارٹی ’’اوچھی سیاست بازی‘‘ کررہی ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کانگریس قومی مفاد کے بارے میں فکر کرے اور گمراہ کن مہم بند کرے‘۔ قبل ازیں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ محض چند گھنٹے قبل اطلاع دیتے ہوئے 21 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔