کورونا کی تباہی: ہندوستان میں کووڈ-19 کیسز میں 40 فیصد اضافہ، 3,016 نئے کیسز

   

نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر کورونا نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں COVID-19 کے کیسز میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن میں کووڈ کے 3,016 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ 2 اکتوبر 2022 کے بعد یومیہ کووڈ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 2 اکتوبر کو روزانہ 3,375 کیس رپورٹ ہوئے تھے اب ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 44,712,692 ہو گئی ہے۔ یہ پچھلے چھ مہینوں میں رپورٹ ہونے والے روزانہ کیسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہیں۔ اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13,509 ہو گئی ہے جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں انفیکشن کی روزانہ کی شرح 2.73 فیصد اور ہفتہ وار شرح 1.71 فیصد ہے۔