کورونا کی دوسری لہر کا نوجوان طبقہ زیادہ شکار

   

40 فیصد نوجوان ہاسپٹلس میں زیر علاج ، 25 تا 40 سال عمر والوں کی اکثریت
حیدرآباد :۔ کورونا کی دوسری لہر میں نوجوان طبقہ بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔ پہلے یہ تصور کیا جاتا تھا کہ نوجوان طبقہ میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے ۔ لیکن اب حالت پوری طرح تبدیل ہوگئے ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہو کر ہاسپٹلس میں زیادہ شریک ہونے والوں کی عمر اندرون 45 سال ہے ۔ کورونا پازیٹیو ہونے والوں میں 43 فیصد متاثرین کی عمر 21 تا 45 سے کم ہیں ۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار سے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ 2 مارچ سے ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوا ہے ۔ 12 مارچ سے کیسیس کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک ماہ کے دوران 28,812 نئے کیسیس درج ہوئے ہیں ۔ ان میں 12,677 متاثرین کی عمر اندرون 21 تا 45 سال ہیں ۔ مرنے والوں کا جائزہ لیا جائے تو دوسری علامتیں رکھنے والوں کی تعداد 56 فیصد ہے ۔ بغیر کسی بخار وغیرہ کے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 44 فیصد ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1772 تک پہونچ گئی ہے ۔ جن میں 776 افراد کی عمر 21 تا 45 کے اندرون ہے ۔ فی الحال خانگی ہاسپٹلس میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد زیر علاج ہیں ۔ مثال کے طور پر شہر کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں روزانہ 30 افراد شریک ہورہے ہیں ۔ ان میں 20 نوجوان ہیں مزید ایک ہاسپٹل میں 250 افراد کورونا سے متاثر ہو کر زیر علاج ہیں ۔ ان میں 40 فیصد متاثرین کی عمر اندرون 40 سال ہے ۔ گذشتہ سال زیادہ تر متاثرین کی عمر 50 سال سے زائد والوں کی تھی ۔ جنہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی ۔ ان کی عمر 60 سال سے زائد والوں کی تھی ۔ ان میں بھاری مقدار میں انفیکشن پایا گیا تھا ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ اب یہی صورتحال سے 40 سال عمر رکھنے والے متاثرین گذر رہے ہیں ۔ آئی سی یو میں شریک ہونے والے ہر 10 افراد میں ایک کی عمر 30 سال سے کم کی ہے ۔ 25 تا 40 کے عمر کے لوگوں کو بھی آکسیجن اور وینٹی لیٹر لگانے کی ضرورت پڑ رہی ہے ۔ اکثر نوجوان طبقہ غفلت سے کام لے رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ نوبت آرہی ہے ۔ بسوں ، آٹوؤں میں سفر کرنے سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ حالیہ چند دنوں میں کورونا سے پازیٹیو ہونے والوں کی عمر 25 تا 40 سال ہے ۔ نوجوان دوستوں سے بلاجھجک اور بے خوف ہو کر بغلگیر ہورہے ہیں ہاتھ ملا رہے ہیں ۔ سگریٹ نوشی کررہے ہیں ۔ شراب پینے اور کھانے پینے کو مل باٹ کر کھانے پینے سے بھی بہت جلد اور زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔۔