کورونا کی روک تھام اور قابو پانے میں حکومتیں ناکام

   

جگتیال میں اتم کمار ریڈی کا صحافیوں کی پریس کانفرنس میں حکومت پر الزام
جگتیال 21؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاستی صدر اتم کمار ریڈی کی رکن قانون ساز کونسل سنیر قائد ٹی جیون ریڈی کی دعوت پر آج جگتیال ضلع کو آمد جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر استقبال انکے ہمرہ رکن اسملی منتھنی وسابقہ ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو اور پونم پرابھاکر موجود تھے۔ اس موقع پر اتم کمار ریڈی نے صحافیوں کی پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے کورونا وائرس کی روک تھام اور قابو پانے میں پوری طرح ناکام کا الزام لگایا اور انہوں نے کہا کے ملک کورونا کیسیس میں چین سے آگے نکل گیا ہے انہوں نے کہا کیملک اور ریاست میں حقیقت میں مناسب طریقہ کویڈ 19 کے ٹیسٹ نا کر نے کا الزام لگایا جو ملک اور ریاست کیلیے خطرناک تلنگانہ میں اب تک صرف 22000ٹیسٹ کیے گئے جسکی وجہ سے کیسیس کم بتائے جارہے ہیں جبکہ پڑوسی اور دیگر ریاستوں میں 2.5 ڈھائی لاکھ ذیادہ ٹسٹ کیے گے ریاستی حکومت صحیح انداز میں کام نہیں کررہی ہے جبکے آئی سی یم آر نے پرائیوٹ ہاسپٹل میں ٹسٹ کروانے کیلئے کہنے کے باوجود ہائیکورٹ کے احکامات تک حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا ریاست میں کتنے لوگ یومیہ مزدور ہیں حکومت کے پاس حساب نہیں کیا انہیں یہ کھانا کھلائیںگے اب تک کتنے فنڈس جمع ہوئے اور کتنے خرچ کیے حکومت نہیں بتلارہی ہے اور انہوں نے مرکز کی جانب سے مختلف گروپس سے آنے والے تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کے سی آر کو محمد بن تغلق کیطرح باتیں ذیادہ اور کام کم ،رعیتو بندھو اسکیم میں دھوکہ اور ناکام ہونے کا الزام لگایا اور دال کی خریداری کرکے تین ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ابھی تک کسانوں کو رقم ادا نہیں کی گی اب دوبارہ دال کی فصل ڈالنے کیلئے کسانوں کو کہا جارہاہے ۔کسانوں کو فصل انشورنس حاصل نہ ہونا ریاست میں پہلی مرتبہ حکومت نے کسانوں کو خدا کے نام پر چھوڈ دینے کا الزام عائد کیا ۔ریاستی حکومت کے من مانی فیصلوں اور پالیسیوں پر کانگریس پارٹی خاموش نہں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کے زرعی پالسیوں کے خلاف کسانوں حق میں کانگریس پارٹی انکے ساتھ ہے حکومت کے خلاف آواز اٹھانے اور انصاف کے لیے جدوجہد کریگی بعد اذاں اتم کمار ریڈی نے دھرم پوری منڈل میں سابقہ ریاستی وزیر رتنا کر راو کے پدا کرماپروگرام میں شرکت کر تے ہوے گلہاے عقیدت پیش کی اور انکے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی ۔اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلعی صدر اے لکشمن کمار ااور سابقہ بلدیہ چیرمین گری ناگہ بھوشنم اور وائس چیرمین سراج الدین منصور کونسلس منیرالدین منا کے علاوہ مکثر علی نہال ریاض اور دیگر موجود تھے اتم کمار ریڈی کی جگتیال آمد پر کانگریس پارٹی آرگنائزنگ سیکریٹری بنڈہ شنکر نے تحفہ میں ایکی یاداشت پیش کی۔