اقوام متحدہ : عالمی ادارہ صحت نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے جواز میں کورونا وائرس کے مختلف ویری اینٹس کو نئے نام دے ہیں۔ ممالک کی درخواست پر اب ان قسام کو پہلی بار تعین ہونے والے مقامات کے بجائے یونانی حروف تہجی سے منسوب کیا جائیگاجس کے مطابق برطانوی جنیاتی تبدیلی کو’ایلفا‘، جنوبی افریقہ ویری اینٹ کو’بیٹا‘، برازیلی ویری اینٹ کو ’گیما‘، انڈین ویرینٹ کو ’ڈیلٹا‘اور ’کپا‘ جبکہ امریکہ میں نمو دار ہونے والی دو جنیاتی اقسام کو ’اپسیلان اور ایوٹا‘ نام دیے گئے ہیں۔ اس تبدیلی کے فیصلے کی بدولت ویری اینٹس کے منظر عام پر آنے والے ممالک کو بدنام کرنے کا سد باب کرنے کا مقصد بنایا گیا ہے۔
