کورونا کے بعد عوام نے حکومت کا ایجنڈا بدل دیا:کپل سبل

,

   

نئی دہلی، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کی حکومت کی جانب سے 24 مارچ کو نفاذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں نے بھائی چارے کی ایسی کئی مثالیں پیش کئے ہیں جن سے مودی حکومت کا ایجنڈا ہی بدل گیا اورملک نئی راہ پرچل پڑا۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے اتوارکو خصوصی میڈیا کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت 24 مارچ سے پہلے اوراس کے بعد جو کام کررہی ہے ، اس میں بہت فرق ہے ۔ گزشتہ برس مئی سے لے کر اس سال 24 مارچ تک یہ حکومت پولرائزیشن کی سیاست کرتی رہی اور آرٹیکل 370، رام مندر، تین طلاق اوراین آر سی جیسے مسائل کے سہارے سیاسی فائدے کے لئے کام کرتی رہی لیکن کورونا کی وبا کے بعد اس حکومت کا ایجنڈا ملک کی عوام نے بدل دیا۔