اموات بھی بے تحاشہ، شہر اور اضلاع کے مکینوں میں خوف کا ماحول
حیدرآباد: ملک کے بڑے شہریوں میں کوروناوائرس کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ اب اس فہرست میں حیدرآباد، بنگلور اور پونے تشویشناک حد تک ہوچکے ہیں۔ جولائی کے آغاز سے جاری ایک تجزیہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حیدرآباد، بنگلورو اور پونے کوویڈ۔19 کے تیزی سے پھیلاؤ والے شہریوں میں سرفہرست پہنچ گئے ہیں۔ ان شہریوں میں اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان کے اطراف کے اضلاع اور ان سے جڑے اضلاع میں بھی کوویڈ۔19 کے واقعات پائے جاتے ہیں جو سابق میں نہیں تھے اور کئی مقامات کو کوویڈ۔19 سے مکمل طور پر پاک تھے۔ ایسے مقامات پر کوویڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ یقینا تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ تاہم ارباب مجاز اور ایجنسیوں کا ماننا ہیکہ روک تھام اور عدم پھیلاؤ کیلئے درکار تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ باوجود ان اقدامات کے کوروناوائرس کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان شہروں میں بڑے پیمانے پر ٹسٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور اقدامات کو وسیع بھی کردیا گیا ہے تو دوسری طرف ملک کے دیگر شہروں کا شمار کیا جائے تو ان میں ممبئی، احمدآباد، دہلی اور چینائی میں کوویڈ۔19 کے واقعات میں کسی قدر کمی یعنی ان شہروں کی بہ نسبت پھیلاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایسے شہر میں جو ترقی کے علاوہ دن بہ دن وسیع ہوتے جارہے ہیں۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے ان شہروں میں ہر 10 لاکھ افراد میں کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کا جائزہ لئے جانے پر پتہ چلا ہیکہ بنگلورو میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر حیدرآباد جہاں 7.8 فیصد اور تیسرے نمبر پر پونے شہر موجود ہے جہاں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سورت میں 4.3، کولکاتا میں 4.1، دہلی میں 3.4، چینائی میں 3.3، ممبئی میں 2.4 اور احمدآباد میں 1.1 ایک فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔