حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کورونا کی تیسری لہر خطرناک رہنے کی قیاس آرائیوں کے بعد تلنگانہ حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ۔ ریاست کے سرکاری ہاسپٹلس میں 27 ہزار بیڈس کو آکسیجن کی سہولت فراہم کی ۔ شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ اور ونستھلی پورم میں 100 بیڈس کے علحدہ علحدہ خصوصی وارڈس قائم کئے گئے جس کا وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے افتتاح کیا ۔ تاہم ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کا کوئی زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ریاست میں 6 ہزار سے زیادہ کبھی کیس درج نہیں ہوئے ۔ حالانکہ شہر حیدرآباد کورونا کا ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل تھا مگر کبھی 2 ہمار سے زائد جی ایچ ایم سی کے حدود میں کیس درج نہیں ہوئے ۔ اس طرح سرکاری ہاسپٹلس کے 30 فیصد بیڈس پر بھی مریض شریک نہیں ہوئے ۔ جس کی وجہ سے ونستھلی پورم میں تیار کردہ 100 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ خالی پڑا ہے ۔ اس وارڈ میں آکسیجن کی سہولت کے علاوہ دوسرے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کئے گئے ہیں مگر علاج کے لیے کورونا کے مریض رجوع نہیں ہوئے ۔۔ ن