کورونا کے دوران ہی بہار میں انتخابات زیرغور

   

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار میں کورونا وائرس وباء کے درمیان ہی اسمبلی انتخابات منعقد کرنے پر غور کررہا ہے اور اس کے لئے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے 31 جولائی تک اپنی تجاویز اور ریمارکس روانہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی وباء کے درمیان انتخابات منعقد نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کئی پارٹیاں انتخابات کے بروقت انعقاد کے حق میں ہیں جبکہ بعض پارٹیاں کورونا وائرس کے پیش نظر انتخابات کو ملتوی کرنے پر زور دے رہے ہیں۔