کورونا کے سبب خطے میں فضائی کمپنیوں کا متوقع خسارہ 7.2 ارب ڈالر

   

نیویارک ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن
IATA
کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کی صورت میں مشرق وسطی میں فضائی کمپنیاں تقریبا 7.2 ارب ڈالر سے محروم ہو جائیں گی۔ یہ رقم سال 2020 کے دوران دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں کی آمدنی کے مجموعی خسارے یعنی 113 ارب ڈالر کا تقریبا 6.4% ہے۔مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق بحرین، عراق، لبنان، امارات اور ایران کی فضائی کمپنیاں مسافروں کی تعداد میں متوقع کمی کیساتھ 4.9 ارب ڈالر کی آمدنی سے محروم ہوں گی ۔