کورونا کے سبب یو این آئی کے سابق اسٹرنگر کی موت

   

واشنگٹن ۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے معروف خبر رساں ادارے یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے ایک سابق اسٹرنگر کی منگل کے روز نیویارک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب موت ہوگئی۔ خاندانی ذرائع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق برہم کانچی بوٹلا (66) کا پیر کے روز نیویارک کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ کورونا وائرس کے علامات ظاہر ہونے کے پانچ دن بعد انھیں 28 مارچ کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور بعد میں انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ میں بیوی انجنا، بیٹی سیجانا اور بیٹے سُداما ہیں۔ انہوں نے یو این آئی سے شائع ہونے والے ‘مرجر مارکیٹس’ میں پہلے بطور کنٹینٹ ایڈیٹر کام کیا تھا۔ انہوں نے ہفت روزہ نیو اندیا ٹائمس کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔