کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازیں روکنے کجریوال کا مودی کو مکتوب

   

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے ان سے ان ممالک سے آنے والے پروازیں روکنے کی درخواست کی ہے جہاں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کجریوال نے مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ ہمارے ملک نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے خلاف بہت مشکل لڑائی لڑی ہے ۔ ہمارے لاکھوں کورونا واریرس کی خدمات کی بدولت ملک کورونا وبا سے باہر نکل سکا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کو ملک میں آنے سے روکنے کیلئے سب کچھ کرنا چاہئے ۔ یوروپی یونین سمیت کئی ممالک نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ ممالک سے پروازیں فوری طورپر منسوخ کرنے کی درخواست کی۔