کورونا کے 67ہزار نئے کیس شفایابی کی شرح 95.93فیصدہوگئی

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتاردھیمی پڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریبا67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے ۔ اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی ۔ اس دوران ایک لاکھ 03 ہزار 570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 670 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 692 کم ہو کر آٹھ لاکھ 26 ہزار 740 رہ گئے ہیں ۔