کورونل دوا کے معاملے میں ہائی کورٹ میں سماعت

   

نینی تال۔ کورونل دوائی کے سلسلے میں چاروں طرف سے گھرے یوگی گرو بابا رام دیو کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ پتانجلی یوگ پیٹھ کے دعوے کے خلاف اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں آج مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس رمیش رنگناتھن اور جسٹس رمیش چندر کھولبے پر مشتمل بنچ کی اس معاملے میں آج آن لائن سماعت میں وکیل منی کمار نے خود پیروی کی اور بتایا کہ عدالت نے معاملے کو سننے کے بعد مرکزی حکومت، آیوش کی وزارت اور آئی سی ایم آر کو وکلا کے ذریعہ نوٹس جاری کیا ہے اور سماعت کے لئے کل چہارشنبہ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ عرضی گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہریدوار واقع پنتجلی یوگ پیٹھ کی طرف سے گزشتہ 24 جون کو کورونا وبا کی روک تھام کے لئے کورونل نامی ایک دوا ایجاد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنتجلی آیوروید لمیٹڈ کی طرف سے کورونا کی جس دوائی کو بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ غلط ہے ۔