کورونیل سے کورونا کا علاج نہیں ، پتانجلی کی وضاحت

,

   

٭٭ پتانجلی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر آچاریہ بال کرشنا نے آج وضاحت کی کہ کمپنی نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کورونیل سے کورونا کا علاج کیا جاسکتا ہے یا اس پر قابو پانے کیلئے اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ادویات تیار کرتے ہیں اور انہیں کورونا کے مریضوں پر استعمال کیا جاتا ہے جس کا اثر ہوا ہے ۔ پتانجلی نے آج یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اس نے کورونا کٹ کے نام سے کوئی بھی کٹ فروخت نہیں کی ہے ۔