کورٹلہ : مسلم ڈرائیورس کے ساتھ میونسپل کمشنر کا متعصبانہ سلوک

   

موریوں کی صفائی کیلئے مجبور کرنے کی شکایت، میونسپل ریجنل آفیسر شاہد مسعود کو یادداشت
کورٹلہ ۔ 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد انور صدیقی صدر میناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کی قیادت میں حسین نائب صدر محمد شجاعت علی پر مشتمل وفد نے ورنگل میونسپل آر جے ڈی شاہد مسعود کو یادداشت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کورٹلہ میں حالیہ دنوں میں جی رویندر نے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کا مجلس بلدیہ کورٹلہ میں ڈرائیورس کا کام کرنے والے مسلم ڈرائیورس کے ساتھ سلوک ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے مسلم ڈرائیورس کو صبح ڈرائیور کا کام کرنے اور دوپہر میں لیبر کا کام موریوں کی صفائی کرنے کچرا اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ 6 سال قبل اس وقت کے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ محمد ریاض نے انہیں ڈرائیور لائنس بیاچ منگواکر ان کا تقرر میونسپل ڈرائیور کی حیثیت سے کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد بھیج کر نئے گاڑیاں آٹوز منگوائے تھے۔ اس وقت سے 7 مسلم ڈرائیورس میونسپل کورٹلہ میں ڈرائیور کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں لیکن چند دنوں سے جی رویندر نے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے۔ مسلم ڈرائیوروں کے ساتھ ان کا برتاؤ ٹھیک نہیں ہے۔ مسلم ڈرائیوروں کو لیبر کا کام کرنے کے لئے مجبورکررہے ہیں۔ سیاسی قائدین، کونسلروں نے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم ڈرائیورس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کئے جانے پر اعتراض کیا جس پر کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے کہا گیا کہ میں جو کام دیا ہوں وہ سبھی کو کرنا ہوگا۔ ڈرائیوروں کے ساتھ اس طرح کے برتاؤ پر ڈرائیوروں نے میناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن پہنچ کر محمد انور صدیقی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تمام مسئلہ سے واقف کروانے پر انہوں نے مجلس بلدیہ کورٹلہ میں عہدیداروں کی انکوائری کے لئے آئے ہوئے ورنگل میونسپل آر جے ڈی شاہد مسعود کو بلدیہ کے ڈرائیورس کے مسئلہ سے واقف کرواتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا کہ مسلم ڈرائیورس کا تقرر ہوئے چھ سال کا عرصہ ہو رہا ہے۔ جب سے مسلم ڈرائیورس کا تقرر عمل میں آیا، یہ مسلم ڈرائیورس 6 سال سے ڈرائیور کی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن نئے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے مسلم ڈرائیوروں کو لیبر کا کام کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔ آر جے ڈی سے صدر میناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن انور صدیقی نے اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے مسلم ڈرائیورس کو ڈرائیورس کا کام کرنے کا مقصد دینے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی۔ شاہد مسعود آر جے ڈی ورنگل میونسپل نے وفد کو تیقن دیا کہ مسلم ڈرائیورس جو سابق میں جس طرح صرف ڈرائیورس کا کام کرتے تھے۔ انہیں اسی طرح ڈرائیور کا کام دیا جائے گا۔