عوام خوف میں مبتلاء نہ ہوں ، ضلع کلکٹر جگتیال جی روی کا اچانک دورہ
کورٹلہ 7 /اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر جگتیال جی رو ی نے برو ز پیر شہر کورٹلہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے رحمت پورہ ‘ٹیچرز کلب روڈ ‘کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہر سے متعلقہ ایک فرد میں کورونا وائرس کے مثبت پائے جانے پر اس سے متصل ایک کلو میٹر علاقہ کو کنٹیمنٹ میں تبدیل کردیا گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کے خوف میں مبتلا نہ ہوں۔انہو ں نے کہا کہ کورٹلہ شہر میں 50ٹیموں کو ہر مکان کا دورہ کرتے ہوئے تمام افراد کی صحت کی جانچ کی جارہی ہے متاثرہ علاقہ کے اطراف دکانیں اور کاروبار مکمل بند کرنے کی ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کی اور کہا کہ لوگ اپنے مکانوں میں ہی قیام کریں باہر نہ آئیں۔ ہر مکان میں موجود افراد خاندان کی تعداد اور ان کے صحت (بخار ‘کھانسی ) کے معیار کی جانچ کی جارہی ہے ۔ہر ٹیم تین اراکین پر مشتمل ہوگی جس میں ایک اشا ورکر ‘اے این ایم اور سوپر وائزر موجود ہیں۔50ٹیموں کے ساتھ 9میڈیکل آفیسر‘اور ان کے تمام کی سرپرستی کے لئے ایک پروگرام آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے۔تمام مقرر کردہ افراد کورونا وائرس پر سروے کرینگے۔اس علاقے میں 9600مکانات ‘11600ہاوس ہولڈرز اور 41690آبادی پر مشتمل ہے۔شہر کے علاقوں نئے بس اسٹانڈ ‘رحمت پورہ اور بھیمنی دوبہ میں عوام کی گشت پر مکمل پابندی لگوادی گئی ہے اس لئے کسی بھی صورت میں عوام اپنے مکانوں سے باہر نہ آئیں۔مکانوں سے باہر نکلنے پر محکمہ پولیس کی جانب سے کونڈاگٹو میں واقع کورنٹائین سنٹر بھیج دیا جائے گا ۔ بلدیہ کورٹلہ میں ٹول فری نمبر 18004254346 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ما بعد ضلع کلکٹر نے کلو ر موضع کا دورہ کیااور وہاں کے مقامی سرپنچ ‘میڈیکل آفیسر سے حالات کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد اس علاقہ میں تین رکنی اراکین پر مشتمل 6ٹیموں کا تقرر عمل میں لایا جو اس علاقہ کی عوام کے صحت کے معیار کے سروے کے زریعہ جانچ کرینگے۔جہاں 320امکنہ جات اور 1084افراد پر مشتمل آبادی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیںاور حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔دونوں علاقوں میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم ‘کمشنر کورٹلہ محمد ایاز ‘ڈی ایم ایچ او سریدھر اور دیگر موجود تھے۔