کورٹلہ میں سیرت النبی ؐ کوئز مقابلے کا انعقاد

   

کورٹلہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُم کلثوم ایجوکیشن سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کوئز مقابلہ کا 20 نومبر اتوار کو انڈین پروگریسیو اسکول کورٹلہ کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس مقابلے میں کورٹلہ اور مٹ پلی کے اردو میڈیم کے سرکاری وخانگی اسکولوں سے تقریباً 770 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست، جناب الیاس احمد خان نامہ نگار منصف نے امتحانات کا جائزہ لیا۔ جناب محمد معیز الدین لکچرر کرسپانڈنٹ انڈین پبلک اسکول اور جناب محمد نصیر الدین نے سیرت النبی ؐ کوئز کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی کوئز مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا۔ انعامات بھی زمرہ واری طور پر دیئے جائیں گے۔ انعام اول 4000 روپے، انعام دوم 3000 روپے، تیسرا انعام 2000 روپے نقد کی شکل میں عنقریب اُم کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام منعقد شدنی جلسہ کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے والدین سے اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر توجہ دینے کی خواہش کی۔ اس کوئز مقابلے کے موقع پر شرکت کرنے والے تمام اساتذہ مختلف اسکولوں کے پرنسپال کا جنہوں نے اپنے طلباء کو ان مقابلوں میں شرکت فرمائی اور اولیائے طلباء کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اساتذہ جناب محمد عبدالرحیم، کرسپانڈنٹ نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم، جناب محمد عبدالرحیم اسکول اسسٹنٹ، افتخار احمد خان صدر مدرس کاغذی پورہ ہائی اسکول، جناب عقیل احمد صدر آئٹا کورٹلہ، مولانا سید ضمیر عقیل سبیلی۔ مولوی نجم الدین زاہد، اسلام الدین، جناب محمد قمر الدین، جناب عبدالرحیم ایس آئی وظیفہ یاب موجود تھے۔