کورٹلہ میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

کورٹلہ ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرملا گنگا دھر صدر کانگریس آئی پارٹی ، شریمتی واسنتا گنگا دھر کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے زیراہتمام کلیان لکشمی کے ذریعہ منظورشدہ چیکس بروز منگل تقسیم کئے گئے ۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ ، جواڈی کرشنا راؤ کانگریس پارٹی سینئر قائد نے وارڈ کے عوام کو کلیان لکشمی کے ذریعہ چیکس منظور کروائے گئے ۔ جواڈی نرسنگ راؤ ، جواڈی کرشنا راؤ وارڈ نمبر 13 کی عوام کی جانب سے نرملا گنگا دھر ، نرملا واسنتا گنگادھر نے کلیان لکشمی کے چیکس منظور کروانے پر جواڈی برادرس سے اظہارِ رتشکر کیا ۔اس تقریب میں صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاؤن نرملا گنگادھر ، کانگریس آئی پارٹی سکریٹری ایم نرسیا ، مہیندر ، کلیان لکشمی کے استفادہ کنندگان کے علاوہ وارڈ نمبر 13 کے عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔