کورٹلہ میں غیر قانونی سودی کاروبار پر پولیس کا شکنجہ

   

1.20 کروڑ مالیت کے بانڈ پیپرس اور دیگر اشیاء ضبط ، سرکل انسپکٹر راج شیکھر راجو کی کارروائی

کورٹلہ ۔ حکومت کو ٹیکس ادا کرئے بغیر غیر قانونی طور پر زیادہ سود پر سودی کاروبار چلانے والے میاں بیوی پر پولیس نے شکنجہ کستے ہوئے پیر کورٹلہ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس نے کیس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع جگتیال کے کتھلاپور منڈل کے تنڈریال گاؤں کے میاں بیوی ممڈی پلی تروپتی ممڈی پلی راما عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے پاس قرضہ لینے کیلئے آنے والے افراد کو سود پر رقم دیکر انہیں ہراساں کرتے ہوئے 10-30 فیصد تک سود وصول کررہے تھے ۔ اس کی اطلاع پاکر راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس ان کے مکان پر دھاوا کیا۔ ان کے پاس سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے مالیت کے چند بانڈ پیپر بینکس چیکس ، چند پاس بک ، چند ڈائری کے ساتھ 15 تولے سونے کے زیورات 10 لاکھ 52 ہزار رقم ان کے پاس سے برآمد کرلی گئی ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں میاں بیوی حکومت کی اجازت کے بغیر زیادہ سود پر رقم دیکر عوام کو مزید قرضوں میں مبتلا کر رہے تھے ۔ ان کے پاس سے برآمد کی گئی رقم اور دستاویزات کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا جارہا ہے ۔ جانچ پڑتال کی تکمیل کے بعد ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کورٹلہ کے اطراف و اکناف سودی کاروبار کرنے والے افراد کو انتباہ دیا کہ سود پر قرضہ دیکر عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ستیش کمار ، شیام راج ، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ، شریمتی راجیتا اور محکمہ پولیس کے جوان موجود تھے ۔