کورٹلہ میں مجلس بلدیہ کے اجلاس کا انعقاد

   

کورٹلہ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے منگل کو مجلس بلدیہ کورٹلہ آفس میں انم لاونیا چیرپرسن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کورٹلہ ٹاون کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا تیقن دیا ۔ اس اجلاس میں مجلس بلدیہ کورٹلہ کے ممبروں نے 28 نکات کو منظوری دی ۔ اس اجلاس میں مختلف وارڈوں میں سڑکوں میں پڑے گڑھوں کو مورم سے بھرنے کیلئے 3 لاکھ روپئے الکٹرک سامان پاور پورلوس میٹریل کی خریدی کیلئے ایک لاکھ روپئے 18 ویں وارڈ میں سلب لورٹ کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ ، آنے والے دسہرا تہوار اور بتکماں وسرجن کو تیاریوں کیلئے 10 لاکھ گورنمنٹ ہاسپٹل کے روبرو تعمیر کئے گئے اسٹریٹ وینڈرس سیڈ کو پلبمنگ اور وال ارٹ کرنے کیلئے 4 لاکھ روپئے ۔ کورٹلہ ٹاون کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ہر طرح سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا تیقن دیا ۔ اس اجلاس میں چیرپرسن مجلس بلدیہ انم ونیا انیل ، نائب چیرمین گڈہ مدی پاڈو کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ، مسٹر ٹی راجیشور ، اے ای لکشمی ٹی پی او پروین ، منیجر سرینواس آر او تروپتی سینیٹری انسپکٹر گجانند ، جے اے او شیوا وارڈ کونسلروں اور مجلس بلدیہ کورٹلہ کا اسٹاف موجود تھا ۔