کورٹلہ میں وقف اراضی کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کا مطالبہ

   


وقف کمیٹی آفیسر نجم الدین کی سب انسپکٹر پولیس اور تحصیلدار کو یادداشت ، تحفظ وقف کمیٹی کی بھی تشکیل

کورٹلہ ۔ کورٹلہ ٹاون کی وقف اراضی جو مدولہ چیرو سے منسلک سروے نمبر 1409(A) میں 1.26 گنٹے سروے نمبر 1412(A) میں (0.33) گنٹے اور سروے نمبر 1465(A) میں 5.25 گنٹے جو ڈرائے لینڈ درگاہ بدرالدین سے متعلقہ اراضی جو وقف بورڈ کی ملکیت ہے ۔ چند افراد جو اس اراضی کو فروخت کر رہے تھے ۔ اس اراضی کے تحفظ کے سلسلے میں رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ نے مسلمانان کورٹلہ کی جانب سے کئی گئی نمائندگی پر رکن اسمبلی کورٹلہ نے مسلمانان کورٹلہ کو کورٹلہ ٹاون کی سطح پر اس اراضی کے تحفظ کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ اس وقف اراضی کے تحفظ کے سلسلے میں عیدگاہ کورٹلہ پر مولانا سید مظہر قاسمی کی صدارت میں مسلمانان کورٹلہ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر وقف اراضی کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ مولانا سید مظہر قاسمی کو صدر نائب صدور کے طور پر جناب سید فہیم صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاون جناب محمد انور کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب صابر علی صدر ایم آئی ایم سکریٹری کے طور پر جناب محمد وسیم قائد کانگریس آئی جناب رفیع کونسلر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کورٹلہ کے تمام مساجد سے فی کس دو ممبرس چن لئے گئے ۔ اس اجلاس میں جناب احمد عبدالعزیز صدیقی ایم آر او کورٹلہ وظیفہ یاب جناب محمد نعیم الدین ناظم جماعت اسلامی ضلع جگتیال جناب محمد صابر صدر ایم آئی ایم ، جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ ، جناب الیاس احمد خان سابق امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ ، جناب اعجاز احمد ، جناب محسن ، جناب محمد نجیب الدین ، قائد ٹی آر ایس پارٹی کے علاوہ مسلمانان کورٹلہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ واضح رہے کہ کورٹلہ ٹاون کی وقف اراضی جو مدولہ چیرو سے منسلک سروے نمبر 1409(A) میں 1.26 گنٹے سروے نمبر 1412(A) میں 0.33 گنٹے اور سروے نمبر 1465 میں 5.25 گنٹے پر مشتمل ہے ۔ وقف کمیٹی آفیسر جناب نجم الدین نے سروے نمبر 1465(A) کا بتاریخ 18 جنوری 2021 کو مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے دفتر سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پہونچ کر سب انسپکٹر آف پولیس مسٹر ستیش کو اور تحصیلدار آفس کورٹلہ پہونچ کر تحصیلدار کورٹلہ مسٹر این ستیہ نارائنا کو یادداشت پیش کی ۔ انہوں نے تحصیلدار کورٹلہ سے وقف اراضی کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے تحصیلدار کورٹلہ سے کہا کہ سروے نمبر 1465(A) میں گزٹ کے مطابق جو 5.25 گنٹے اراضی ہے ۔ اس اراضی کو فروخت کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اراضی کی پیمائش کے سلسلے میں حیدرآباد سے وقف بورڈ کی ٹیم 23 جنوری کو کورٹلہ آرہی ہے ۔ وقف بورڈ ٹیم اور ریونیو ٹیم مشترکہ طور پر اس اراضی کی پیمائش کی جائے گی اور اس اراضی کی حد بندی کی جائے گی ۔ اس اراضی پر خاردار جو درخت اُگ چکے تھے ۔ مسلم نوجوانوں کی جانب سے گذشتہ چند دنوں سے صفائی کروائی جارہی ہے ۔ جناب سید فہیم ٹی آر ایس صدر کورٹلہ ٹاون نے تحصیلدار کورٹلہ مسٹر ستیہ نارائنا اس اراضی کے تعلق سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ سروے نمبر 1465(A) کی 5.25 گنٹے اراضی جو مسلمانوں کی ملکیت ہے ۔ چند مقامی افراد اس اراضی کو جو مسلمانوں کی ملکیت کروڑوہا کی جائیدادوں کو کوڈی کے دام فروخت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس اراضی پر خاردار درخت اُگے ہیں ۔ مسلمانان کورٹلہ صرف اس کی صفائی کروا رہے ہیں ۔ تاکہ اراضی کی پیمائش کے وقت آسانی ہو ۔ مسٹر این ستیہ نارائنا تحصیلدار کورٹلہ نے مسلم وقف کو تیقن دیا کہ وقف اراضی کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔