کورٹلہ۔ /29 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی جواڈی کرشنا راؤ سینئر قائد کانگریس قائد نے بروز جمعہ پرجا پکشم اخبار سنچارہ کتابوں کی رتھ( موبائیل لائبریری ) کا آغاز کیا۔ جواڈی نرسنگ راؤ نے محمدعلی نامہ نگار پرجا پکشم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کتابوں کے مطالعہ سے ہم نئی نئی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ مطالعہ کو اپنا معمول بنائیں۔ اس پروگرام میں جواڈی نرسنگ راؤ، جواڈی کرشنا راؤ، صدر کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن تروملا گنگادھر، کونسلرس ایمبری ناگا بھوشنم، کانگریس پارٹی قائدین انم انیل، چٹیالہ لکشمی نارائنا، پی کرشنا پرساد، ایم چندرا شیکھر ، سینئر جرنلسٹ رام گوپال، ایم سرینواس، کانگریس قائدین و کارکنوں کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔