کورٹلہ میں پنشن استفادہ کنندگان میں کارڈز کی تقسیم

   

کورٹلہ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے منگل کے دن کاویری گارڈن کورٹلہ میں منعقد ہ پینشن استفادکنندگان میں کارڈ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تقریر میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ اور بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ۔ اسرا پنشن راست استفادہ کنندگان تک پہونچاتے ہوئے عوام کا آشیرواد لینے کا سنہری موقع فراہم کرنے والے مسٹر کے سی آر کا عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں رہنے والے ہر مکان میں کوئی نہ کوئی فرد فائدہ حاصل کر رہا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں زیادہ تر وظیفہ دیا جانے والا حلقہ اسمبلی حلقہ اسمبلی کورٹلہ ہے ۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کے سی آر کو اقتدار میں لانے کی انہوں نے عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین اپنے گمراہ کن بیانات اور ذات پات کے درمیان تفرقہ پیدا کرتے ہوئے اپنے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے آسرا پنشن کے تحت ہر مستحق افراد کو پنشن فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس پروگرام میں زیڈ پی ٹی سی ممبر ڈی لاونیا راجیش صدر منڈل پریشد کورٹلہ ٹوٹا نارائنا ، چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی انم لاونیا انیل نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ گڈہ مدی پاون نائب صدر منڈل پریشد شریمتی چٹی سرویا وینکٹ راؤ ، بی آر ایس پارٹی قائدین صدر ٹاون انم انیل بی آر ایس پارٹی قائدین سنگی ریڈی نارائن ریڈی ، سرپنچوں نائب سرپنچوں ایم پی ٹی سی ممبروں ، یوتھ قائدین نے شرکت کی ۔