کورٹلہ کی عوام ہمارے خاندان کی طرح ہیں: رکن اسمبلی

   

میرے خلاف الزامات ثابت کرنے ریونت ریڈی کو چیلنج، کے ودیا ساگر راؤ کا بیان

کورٹلہ ۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکنٹلہ وویا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس پارٹی ریونت ریڈی کو چیلنج کیا کہ وہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ کی عوام ان کے خاندان کی طرح ہیں، یہی وجہ ہے کہ کورٹلہ کی عوام نے انہیں چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب کیا۔ انہوں نے کورٹلہ کارنر میٹنگ میں ریونت ریڈی کو کسی نے جو تحریر شدہ اسکرپٹ لکھ کر دی اسے پڑھ کر سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند کلواکنٹلہ سنجے عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر اگر کلیان لکشمی، شادی مبارک چیکس تقسیم کررہے ہیں تو اس میں غلطی کیا ہے۔ انہوں نے ریونت ریڈی کی جانب سے ان کی اہلیہ پر پولیس کی پیروی کرنے کے الزامات عائد کئے جاانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی کے دور اقتدار میں ترقی صرف سنگ بنیاد رکھے جانے تک محدود تھی۔ بی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست ترقی کی راہ پر دوڑ رہی ہے۔ کورٹلہ، مٹ پلی میں 100 بستر والا دواخانہ کی عمارتوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ ڈیلاسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سڑکیں، ڈرنیج تعمیر کی گئیں، گھر گھر پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ذاتی اراضی رکھنے والے افراد کو مکان کی تعمیر کے لئے 3 ہزار افراد کو 3 لاکھ روپے، دلت بندھو اسکیم کے تحت 1100 افراد کو اور تین ہزار افراد کو ڈبل بیڈ روم مکان مختص کرنے کے لئے حکومت تیار ہے۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے ایم ایل سی الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ان پر ایم ایل سی الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے کا جو الزام عائد کررہے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقم لے کر کراس ووٹنگ کرنے کا ان پر جو الزام عائد کیا جارہاہے ۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اگر کوئی یہ الزام ثابت کردے تو کورٹلہ کے امبیڈکر چوارستہ کے قریب پھانسی لگالینے کا اسی وقت اعلان کرچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی گروپ بندیوں کا ٹھکا نہ ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی بنڈی سنجے نے ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا پر جو ریمارکس کئے ہیں اس سے سماج کا سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ ضلع پریشد چیرمین جگتیال ڈی ونستا نے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ پر ریونت ریڈی صدر پردیش کانگریس آئی کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار کے لئے بی آر ایس پارٹی کے قائدین پر ای ڈی، سی بی آئی کے نام پر دھاوے کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تلنگانہ کی عوام انتخابات میں مناسب سبق سکھائیں گے۔ اس اجلاس میں کورٹلہ، مٹ پلی چیرپرسن انم لاونیا رانل، این سجاتا، نائب چیرمین گڈہ مدی پاون، صدر بی آر ایس پارٹی کورٹلہ انم انیل، صدر منڈل پریشد ٹوٹا نارائنا، سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ سرپنچ فورم ڈی راجیش، بی آر ایس پارٹی قائدین، سنگی ریڈی، نارائن ریڈی، سید فہیم، رحیم،واثق الرحمن، کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ مظفر احمد سجو کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے۔