ممبئی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کی ایک عدالت کے کمرہ میں ایک 60 سالہ چوکیدار نے ایک جج پر دھاتی بانسری پھینکی ۔ عدالت میں اس کے بھائی کے قتل کے مقدمہ کی سماعت ہونے والی تھی ۔ جب وہ وکیل کا لباس پہنے ہوئے کمرہ میں داخل ہوا ۔ اس نے کہا کورٹ روم میں کہا کہ آج جنم اشٹمی ہے ۔ اس نے پھر ’ جئے شری کرشنا ‘ کا نعرہ لگایا اور یہ بانسری جج پر پھینک دی ۔