کوریائی لڑکی کوہراساں کرنے والے دونوجوان گرفتار

   

ممبئی: ممبئی پولیس نے جمعرات کو دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان دونوں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری اسوقت عمل میں آئی جب اس معاملے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ جس میں ممبئی کے مضافات کے کھار نامی علاقے میں بھری سڑک پر ان نوجوانوں کو جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون یوٹیوبرکو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے اور اسکا ہاتھ پکڑکر اسے موٹر سائیکل پر بیٹھنے کی دعوت دیتے دکھلایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں اس ضمن میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی لیکن سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی تھی جسکے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔مقامی کھار پولیس اسٹیشن نے ملزمین مبین چند محمد شیخ اور محمد نقیب صدرالام انصاری کو گرفتار کیا ہے۔
ان کے خلاف آئی پی سی کے 354 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ہمیں واقعے کے بارے میں الرٹ کیاگیا، اور اس کے فوراً بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور اس کے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا۔ چونکہ ویڈیو کے ذریعے ہمیں ان کے چہرے کی شناخت ملی تھی، اس لیے ہم نے ان کی تلاش شروع کی۔ اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ کھارکے علاقے میں ہی رہتے تھیاور اسکے بعد کی گئی تفشیش کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا ۔ ڈی سی پی انیل پارسکر، زون 9 نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو دونوں ملزمان کوگرفتار کرنے میں صرف پانچ سے چھ گھنٹے لگے۔ دونوں کی صحیح جگہ پولیس کے ذریعے محفوظ ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اسٹریمر واردات کے وقت راست نشریات کررہی تھیں۔