سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 6790 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18319773 ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق نئے معاملوں میں سے 85 متاثرہ افراد بیرون ملک سے آئے ہیں جس سے مجموعی تعداد 34435 ہو گئی ہے ۔ تشویشناک حالت میں رہنے والے متاثرہ افراد کی تعداد 50 تھی جو گزشتہ روز سے دو کم ہے۔انہوں نے کہا کہ وبا سے اٹھارہ مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24516 ہو گئی۔