کوریکس اور آئیوڈیکس پر پابندی لگانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اجے پرتاپ سنگھ نے آج حکومت سے ملک میں کھانسی کی دوا کوریکس اور درد کم کرنے والی آئیوڈیکس پر پابندی لگانے کی اپیل کی۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ملک میں منشیات کی لت کے بڑھتے ہوئے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ کوریکس کھانسی کی دوا ہے لیکن لوگ اسے نشہ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نشہ کی خاطربریڈ میں آئیوڈیکس کھاتی ہے جس کے جسم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان دونوں ادویات پر پابندی لگانی چاہیے یا ان کے استعمال کومرض تک محدود کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نشہ ایک سماجی برائی ہے انہوں نے کہا کہ بہار اور گجرات میں اس پر مکمل پابندی عائد ہے ۔