کولمبیا: سڑک حادثہ میں 9 مسافروں کی موت

   

بگوٹا25جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑے بس حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور کافی دوسرے افراد زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر وکٹر ویلنسیا نے یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق بس جمعہ کو پین-امریکہ ہائی وے سے پوپاین لا کروز جا رہی تھی کہ راستہ میں پڑے کچھ پتھروں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔مسٹر وکٹر نے کہا، بس کے پلٹنے کی وجہ بہت لوگ گاڑی کے اندر پھنس گئے جبکہ زخمیوں کو قریبی شہروں کے اسپتالوں میں علاج کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی بنیادی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں لگایا جا سکا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ بس کے بریک نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔