کولمبیا: ہیلی کاپٹر حادثہ میں 4پولیس اہلکار ہلاک

   

بوگوٹا : کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق قومی پولیس کے سربراہ جنرل ولیم رینی سلامانکا نے وزیر دفاع ایوان ویلاسکوز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر شمال مغربی کولمبیا کی قصبہ کیرامانٹا پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔