حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : کولڈ چین انڈسٹریل ریفریجریشن کے لیے ریفر ٹرانسپورٹیشن پر بین الاقوامی نمائش کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا 21 نومبر تا 23 نومبر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ چیرمین Recold India مسٹر آندن مار نے کہا کہ ہائی ٹیک سٹی میں منعقد ہونے والے اس کانفرنس کے دوران ریفریجریشن کے لیے مستقبل میں کئے جانے والے اختراعی اقدامات کی نمائش کی جائے گی ۔ حیدرآباد میں اس نمائش کے انعقاد کو ترجیح دی گئی ہے ۔۔