کولکاتہ سے بنگلہ دیش جانے والی 2 ٹرینیں منسوخ

   

کولکاتہ : انڈین ریلوے نے پڑوسی ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چلنے والی دو ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق ہفتہ کے روز کولکاتہ-ڈھاکہ میتری ایکسپریس اور اتوار کے روز کولکاتا اور کھلنا کے درمیان چلنے والی بندھن ایکسپریس کو ناگزیر حالاتکی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میتری ایکسپریس جمعہ کے روز ڈھاکہ سے روانہ نہیں ہوئی۔