کولکتہ میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ

   

کولکتہ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق اتوار کو شہر کے بے حالہ علاقہ میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جہاں پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکرس متصادم ہوگئے۔ بے حالہ پولیس اسٹیشن آفیسر کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح 10 بجے پیش آیا اور خون کا عطیہ کیمپ میں ایک معمولی سے واقعہ کو لے کر دونوں جانب کے ورکرس لڑ پڑے۔ کشیدگی کے باعث علاقہ میں پولیس سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ اپنے پارٹی ورکرس پر پر حملہ کے جواب میں ٹی ایم سی کارکن اتوار کی شام رائے بہادر روڈ کو بلاک کردیا لیکن دو گھنٹے بعد ٹی ایم سی کونسلر تارک سنگھ کی مداخلت کے بعد بلاک ختم کردیا گیا۔