کولکتہ کی ڈاکٹرس سے انصاف کا پرزور مطالبہ

   

بارش کے باوجود شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
کولکتہ: آر جی کار ہاسپٹل کی ڈاکٹر سے انصاف کے مطالبہ پر اتوار کے دن ریالیوں اور مظاہروں سے کولکتہ شہر دہل گیا۔ فوج کے موظف عہدیداروں نے جادوپور 8Bبس اسٹانڈ تا گول پارک (جنوبی کولکتہ) جلوس نکالا۔ بارش میں بھیگتے ہوئے انہوں نے پلے کارڈس تھام رکھے تھے۔شہر کے وسطی حصہ ویلنگٹن میں کلکتہ گرلز ہائی اسکول کی سابق طالبات نے ریالی نکالی۔سالٹ لیک میں سینکڑوں نرسوں نے مقام ملازمت پر سیفٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریالی نکالی۔آر جی کار ہاسپٹل میں پچھلے دنوں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کے بعد کولکتہ میں جونیر ڈاکٹرس کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جو ممتابنرجی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جونیر ڈاکٹرس کی اس مسئلہ پر حکومت سے بات چیت اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ یہ مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے۔