کولہا پور مہاراشٹرا کی مندر میں چیف منسٹر کے سی آر کی خصوصی پوجا

   

حیدرآباد24۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج مہاراشٹرا کے موضع کولہا پور میں امبا بائی مہا لکشمی مندر میں خصوصی پوجا کی۔ چیف منسٹر اپنے افراد خاندان اور پارٹی قائدین کے ہمراہ خصوصی طیارہ سے آج صبح کولہا پور کیلئے روانہ ہوئے ۔ دوپہر میں انہوں نے خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔ مندر پہنچنے پر چیف منسٹر کا پجاریوں نے استقبال کیا۔ چیف منسٹر کافی دیر مندر میں رہے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ان کی شریک حیات اور دیگر افراد خاندان کے علاوہ رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار ، مینجنگ ڈائرکٹر نمستے تلنگانہ ڈی دامودر راؤ ، ٹی آر ایس جنرل سکریٹری آر شراون کمار موجود تھے ۔ ر