کولینس نے دوسرا خطاب جیت لیا

   

سین جوس ۔ امریکی ٹینس اسٹار ڈینین کولینس نے دو ہفتوں کے دوران اپنے کیریئر کا دوسرا خطاب حاصل کرلیا ہے۔ کولینس نے مبادلہ سلیکان ویلی کلاسیک کے خطابی مقابلہ میں عالمی نمبر 4 روسی ٹینس اسٹار داریا کسات کینا کو 6-3، 6-7(10)، 6-1 سے شکست دی۔ کولینس جنہیں مذکورہ ٹورنمنٹ میں 7 ویں مقام کی کھلاڑی قرار دیا گیا تھا انہوں نے اس سے قبل 25 جولائی کو اٹلی میں پالیرمو چیمپین شپ خطاب حاصل کیا تھا جو ان کا پہلا خطاب ہے۔