حیدرآباد :۔ کومٹی چیرو کے کنارے بنائی گئی نیکلس روڈ سے سدی پیٹ ٹاون کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ سدی پیٹ ٹاون کے نواح میں کومٹی چیرو تالاب کو ایک ماڈل منی ٹینک بینڈ میں فروغ دیا جارہا ہے جب کہ یہ نیکلس روڈ سیاحتی مقام اور سدی پیٹ ٹاون دونوں کے لیے ایک خصوصی کشش کا باعث ہوگی ۔ چار کلو میٹر طویل اس نیکلس روڈ پر کئی تفریحی ، تازگی کی سہولتیں ہوں گی ۔ اس میں سینتھٹیک سیکلنگ ٹرئیک ، واکنگ ٹرئیک ، اوپن جمس اور دیگر کئی سہولتیں ہوں گی ۔ چٹان سے نکالے گئے پرکشش چیرس کو نیکلس روڈ کے کنارے رکھا گیا ۔ یہ سدی پیٹ کے لوگوں اور اس ٹاون کو آنے والے وزیٹرس کے لیے بہت اہم مقام ہوگا ۔ اس فسیلیٹی کو 6 اپریل کو وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی جانب سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ اس دوران 7.2 کلو میٹر طویل فور ۔ لین سدی پیٹ بائی پاس روڈ پر 5.5 کروڑ روپئے کے مصارف سے سنٹرل لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔ مجسمہ بابو جگجیون رام تا رورل پولیس اسٹیشن 5 کلومیٹر اسٹریچ کا جو سنٹرل لائٹنگ سسٹم کا حصہ ہے ۔ ہریش راؤ نے 5 اپریل کو افتتاح کیا ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ان دو کاموں سے سدی پیٹ ٹاون کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا ۔۔