کونسا عمل محبوب ہے …؟

   

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضي اللہ عنه قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلي اللہ عليه وآله وسلم : أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَي ﷲِ تَعَالٰي؟ قَالَ : الصَّلَاةُ عَلٰي وَقْتِهَا. قُلْتُ : ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ : بِرُّ الْوَالِدَيْنِ. قُلْتُ : ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ : الْجِهَادُ فِي سَبِيْلِ ﷲِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : اللہ تعالیٰ کے ہاں کون سا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا : وقت مقررہ پر نماز ادا کرنا۔ میں نے عرض کیا : پھر کون سا؟ فرمایا : والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔ میں نے عرض کیا : پھر کون سا؟ فرمایا : اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘
نماز کا چھوڑنا کفر ہے ؟
عَنْ جَابِرٍ رضي اللہ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْکُفْرِ تَرْکُ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالتِّرْمِذيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : انسان اور اس کے کفر کے درمیان فرق (صرف) نماز کا چھوڑنا ہے۔‘‘