اجمیر: راجستھان کے اجمیر کی کرپشن معاملوں کی کورٹ نے آج بیاور میونسپل کونسل سے متعلق رشوت کے معاملے میں ملزم کونسلر کلدیپ بوہرہ کو پندرہ دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے ۔جب کل ملزم کونسلر بوہرہ نے عدالت کے سامنے خودسپردگی کی تھی تب اینٹی کرپشن بیورو نے ملزم کو گرفتار کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے پندرہ دن کی عدالتی تحویل کے احکامات جاری کئے ۔ اس معاملے میں ایک دیگر کانسلر سریندر کمار سونی کی اے سی بی کو تلاش ہے ۔واضح رہے کہ بیاورمیونسپل کونسل سے متعلق تجارتی تعمیر کو قانونی بنانے کے لئے ان کونسلروں کے دلالوں بھرت منگل اور رمیش منگل کو ڈھائی لاکھ روپے رشوت کی رقم کے ساتھ بیورو نے پکڑلیا تھا۔