پٹنہ :بہار کونسل میں کانگریس اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اراکین نے اسمبلی اور کونسل احاطہ میں کل اپوزیشن اراکین کے ساتھ پولیس کے ذریعہ مار پیٹ کئے جانے کولیکر آج زبردست شورو غل اور نعرے بازی ہوئی ، جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی پانچ منٹ بعد ہی وقفہ طعام تک کیلئے ملتوی کرنی پڑی ۔ کار گذار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کے چہارشنبہ کو نشست پر بیٹھتے ہی کانگریس کے پریم چندر مشرا نے تحریک التوائکے ذریعہ اس معاملے کو اٹھایا ۔
