کونسل کیلئے ٹی آر ایس کے مزید 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب‘ آج اعلان

   

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں مجالس مقامی کوٹہ کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس کے مزید 5ا میدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ۔ سرکاری اعلان باقی ہے ۔ ضلع رنگاریڈی مجالس مقامی کونسل کی دو نشستوں کیلئے دو امیدوار پی مہیندر ریڈی ، ایس راجو کے علاوہ چندر شیکھر نے پرچہ داخل کیا تھا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے آزاد امیدوار چندر شیکھر کا پرچہ درست نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا ۔ جس کے بعد ٹی آر ایس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ محبوب نگر سے ٹی آر ایس کے دو امیدوار کے نارائن ریڈی و کے دامودھر ریڈی کے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ۔ آزاد امیدواروں نے دستبرداری اختیار کرلی ۔ ضلع ورنگل سے ٹی آر ایس امیدوار پی سرینواس ریڈی کے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ۔ ورنگل میں 14 امیدواروں نے پرچے داخل کئے ۔ جانچ میں 10 پرچوں کو مسترد کردیاگیا ۔ آج تین امیدواروں نے دستبرداری اختیار کرلی ۔ دستبرداری کی آخری تاریخ 26 نومبر ہے ۔ مہلت کے بعد کویتا کے بشمول ٹی آر ایس کے دوسرے 5 امیدواروں کو کونسل کیلئے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان کیا جائیگا ۔ذرائع سے پتہ چلا کہ ٹی آر ایس باغی و آزاد امیدواروں سے بات کرکے انتخابات کو بلامقابلہ بنانے میں تعاون کی اپیل کررہی ہے ۔ اگر کوشش کامیاب ہوتی ہے تو ٹی آر ایس کے بلامقابلہ منتخب ارکان کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔ ن