کونڈاکلم نیوکلیئر پاؤرپلانٹ کے ساتھ اسروکو بھی سائبر حملے کا الرٹ

,

   

چینائی ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو) کو ٹاملناڈو میں کونڈاکلم نیوکلیئرپاؤر پلانٹ کے ساتھ سائبر حملہ کا خطرہ لاحق ہے ۔ اسرو کو بھی الرٹ کیا گیا ہے کہ وہ سائبر حملہ سے چوکس رہے ۔ رپورٹس کے مطابق نیشنل سائبر کوآرڈینیشن سنٹر کو انٹلیجنس کی رپورٹ ملی ہے کہ ان اداروں میں سائبر حملہ ہوسکتاہے ۔ امریکہ کی سائبر سیکورٹی میں 3ستمبر کو ہی اس طرح کا سائبر حملہ کرنے والوں کی ڈیٹرائیک کی حیثیت سے شناخت کی تھی ۔ اسرو کو سائبر حملہ سے بچنے کے اقدامات کا مشورہ دیا گیاہے ۔